مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-467
تاریخ اجراء: 04صفرالمظفر1444 ھ/01ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
یہ
ارشاد فرمائیں کہ کیا سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح
جائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سوتیلی ماں محرم
ہےلیکن سوتیلی ماں کی بہن محرم نہیں ہے ،اگرحرمت
کاکوئی اوررشتہ نہیں ہے تو سوتیلی ماں کی بہن سے
نکاح ہوسکتاہے۔
امامِ
اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرماتے
ہیں:”علماء تصریح فرماتے ہیں کہ سوتیلی ماں
کی ماں اور اس کی بیٹی اور اس کی بہن سب حلال
ہیں۔“(فتاوی رضویہ ، جلد 11 ، صفحہ 312
، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور)
ایک
اور مقام پر فرماتے ہیں:”سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح جائز
ہے ، کچھ حرج نہیں۔“(فتاوی
رضویہ ، جلد 11 ، صفحہ 667، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟