Kiya Sauteli Behan Ke Bete Ki Beti Se Nikah Kar Saktay Hain ?

کیا سوتیلی بہن کے بیٹے کی بیٹی سے نکاح کرسکتے ہیں؟

مجیب:مولانا عرفان صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Lar:6396

تاریخ اجراء:11جمادی الثانی 1438ھ/11 مارچ 2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امیرکے سگے ماموں کی بیوی امیرکی سوتیلی بہن ہے یعنی امیراوراس بہن کاوالدایک ہے لیکن دونوں کی والدہ الگ الگ ہے ۔کیاامیرکے سگے ماموں اوراس سوتیلی بہن سے جوبیٹاپیداہوااس بیٹے کی بیٹی سے امیرکانکاح ہوسکتاہے۔

سائل :قاری محمدجمیل فاروقی(لاہور)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     امیرکااپنی سوتیلی بہن کے بیٹے کی بیٹی سے نکاح کرناجائزنہیں ہے ۔تفصیل اس میں یہ ہے کہ جن کاباپ ایک ہواورماں الگ الگ ہووہ علاتی بہن بھائی کہلاتے ہیں اورجس طرح سگی بہن کی اولاددراولادسے نکاح کرناجائزنہیں ہےاسی طرح علاتی بہن کی اولاددراولادسے نکاح کرناجائزنہیں ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم