کیا رضاعی بہن سے نکاح کرسکتے ہیں؟ |
مجیب:مولانانوید چشتی صاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Pin:5088 |
تاریخ اجراء:06جمادی الثانی 1438ھ/06 مارچ 2017ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے بچپن میں اپنی ایک عزیزہ رشیدہ بی بی کا دودھ پیا تھا، اب ان کی چھوٹی بیٹی کے ساتھ میرا نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟ یہ وہ بیٹی نہیں جس کے ساتھ میں نے دودھ پیا تھا بلکہ یہ بعد میں پیدا ہوئی تھی۔ سائل:محمد عمران (ہٹیاں بالا، آزاد کشمیر) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
صورت مسئولہ میں آپ کا نکاح رشیدہ بی بی کی کسی بھی بیٹی کے ساتھ جائز نہیں کیونکہ جب آپ نے رشیدہ بی بی کا دودھ پیا تو وہ آپ کی رضاعی ماں بن گئیں اور ان کی ساری اولاد آپ کے رضاعی بہنیں اور بھائی بن گئے، چاہے انہوں نے آپ کے ساتھ دودھ پیا ہو، آپ سے پہلے پیا ہو یا بعد میں پیا ہو، تو جس طرح سگے بہن بھائی کا آپس میں نکاح حرام ہے اسی طرح رضاعی بہن بھائی کا نکاح بھی نا جائز و حرام ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟