Nikah Ki Aik Martaba Ijazat Lena

نکاح کی ایک مرتبہ اجازت لینا

مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر:WAT-292

تاریخ اجراء:27ربیع الآخر 1443ھ/03دسمبر2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   نکاح پڑھواتے وقت لڑکی سے 3 باراجازت لینا ضروری ہے 1 یا 2 بار بھی نکاح خواں نے اجازت لی تو نکاح ہو گیا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نکاح میں لڑکی سے تین بار اجازت لینا ضروری نہیں،ایک بار بھی اجازت لے لینا کافی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم