مجیب: مولانا عبدالرب شاکر عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-550
تاریخ اجراء: 13رجب المرجب 1443ھ/15فروری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مسلمان عورت کا کافر مرد سے نکاح کرنا کیسا ہے اور
جو سمجھانے پر بھی الگ نہ ہو تو کیا کیا جائے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مسلمان عورت کاکسی بھی
کافرمرد سے نکاح نہیں ہوسکتا،خواہ وہ کافراہل کتاب یعنی عیسائی،یہودی
ہویااہل کتاب نہ ہومثلا مجوسی،ہندو،مرتد،زندیق وغیرہ
ہو،اگراس نے کرلیاتویہ نکاح نہ ہوگا،جوقربت ہوگی وہ خالص زناہوگی
،اور سخت گناہ ہوگا،لہذا جو ایسا کرے اسے حکم شرعی بتاتے ہوئے سمجھایا
جائے،اگر مان جائے تو ٹھیک ورنہ ایسی عورت سے میل جول نہ رکھا جائے بلکہ تمام
تعلقات ختم کرکے اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟