Mehar Ki Kamaz Kam Miqdar Kitni Hai?

مہر کی کم از کم مقدار کتنی ہے؟

فتوی نمبر:WAT-116

تاریخ اجراء:22صفرالمظفر1443 ھ/ 30ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مہرکی کم سے کم مقدار کتنی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم یعنی دو تولے ساڑھے سات ماشہ چاندی(موجودہ وزن کے حساب سے 30 گرام،618ملی گرام چاندی ) یااتنی چاندی کے مطابق رقم وغیرہ ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم