Maroof Naam Aur Aqiqa Walay Naam Mein Farq Ho To Nikah Kis Naam Se Hoga ?

معروف نام اور عقیقہ والے نام میں فرق ہو تو نکاح کس نام سے ہوگا؟

مجیب:ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری

فتوی نمبر:WAT-1193

تاریخ اجراء:25ربیع الاول1444ھ/22اکتوبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچی کا پکارنے کا نام شاذیہ ہے اور عقیقہ بشیرہ فاطمہ نام سے ہوا ہے ، اب نکاح شاذیہ نام سے ہو سکتا ہے یا بشیرہ سے ؟ شادی کارڈ پر شاذیہ چَھپ گیا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نکاح کے لیے دو گواہوں کی موجودگی میں اس طرح ایجاب و قبول ہونا ضروری ہوتا ہے کہ گواہوں کو اس بات کی پہچان ہو جائے کہ کس لڑکی کے ساتھ یہ نکاح ہو رہا ہے ۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر وہ لڑکی شاذیہ نام ہی سے پہچانی جاتی ہے اور گواہوں کے سامنے یہ نام لینے سے انہیں پہچان ہو جائے گی کہ فلاں شخص کی فلانہ بیٹی ، تو نکاح کے وقت یہی نام لیا جائے گا ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم