مجیب:مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2692
تاریخ اجراء: 24شوال المکرم1445 ھ/03مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ذوالحجہ کے مہینے میں 1 سے 10 تاریخ
کے درمیان کیا شادی/ نکاح کیا جاسکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شرعی اعتبار سے
نکاح کسی بھی مہینے یا کسی بھی تاریخ میں
منع نہیں ہے ، لہذا ذوالحجہ کے مہینے میں 1 سے 10 کے درمیان
نکاح کرسکتے ہیں ،اس میں کوئی حرج نہیں۔
امام اہلسنت الشاہ امام
احمد رضا خان علیہ الرحمۃ سے سوال کیا گیا کہ ”ماہ محرم
الحرام و صفر المظفر میں نکاح کرنا منع ہے یا نہیں؟
تو آپ نے جوابا ارشاد
فرمایا:”نکاح کسی مہینے میں منع نہیں۔"(فتاوی رضویہ
،ج11، ص265، رضافاؤنڈیشن ،
لاهور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟