مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1739
تاریخ اجراء:03ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/10جون2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا نکاح کی پہلی رات کو ہمبستری کرنا لازم ہے؟ اگر کوئی کسی وجہ سے ہمبستری نہ کرے، تو مشہور ہے کہ ولیمے کا کھانا حرام ہو جاتا ہے،کیا یہ بات درست ہےاور اس کا کیا کفارہ کیا ہوگا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مذکورہ باتیں درست نہیں ہیں اور نہ ہی اس سے ولیمے کا کھانا حرام ہوتا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی کفارہ ہے ۔البتہ یہ ضرور ہے کہ اگر نکاح کے بعد ہمبستری نہیں ہوئی اور دعوت کردی تو اس سے ولیمے کی سنت ادا نہیں ہوگی، ایک عام دعوت ہوجائے گی، گناہ بھی نہیں ہوگا کیونکہ راجح قول کے مطابق شبِ زفاف کی صبح ولیمہ سنت مستحبہ ہے۔
سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”شبِ زفاف کی صبح کو احبا ب کی دعوت کرناولیمہ ہے ،رخصت سے پہلے جو دعوت کی جائے ولیمہ نہیں،یونہی بعد رخصت قبل زفاف(ہمبستری سے پہلے) ۔ “(فتاوی رضویہ ،جلد11،صفحہ256، رضافاؤنڈیشن ،لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟