مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1537
تاریخ اجراء: 26شعبان المعظم1445 ھ/08مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
(1) کیا جہیز میں لڑکی
کو تانبہ ، پیتل دینا سنت ہے؟
(2)نبی کریم صلی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جہیز میں
کیا سامان دیا تھا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
(1)جہیز میں تانبے ، پیتل کے برتن
دینا سنت نہیں ہے، البتہ
جائز ہے دے سکتے ہیں ۔
(2)
شہنشاہِ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ
وسلم نے شہزادی اسلام حضرت بی بی فاطمہ رضی اﷲ
تعالیٰ عنہا کو جہیز میں جو سامان دیااس کی
فہرست یہ ہے: ایک کملی(چھوٹی
سی کمبل)، بان کی ایک چارپائی، چمڑے کا گدا جس میں
روئی کی جگہ کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی،
ایک چھاگل(پانی رکھنے کا
مٹی کا برتن )، ایک مشک، دو چکیاں، دو مٹی کے گھڑے
۔ (ماخوذ ازسیرت مصطفیٰ ، صفحہ
248، مکتبۃ المدینہ، کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟