Kya Alvi Shakhs Syeda Ka kufw Ho Sakta Hai Ya Nahi ?

کیاعلوی شخص سیدہ کا کفو ہوسکتا ہے ؟

مجیب:سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-642

تاریخ اجراء: 12ربیع ا لثانی1444 ھ  /08نومبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جو مرد علوی خاندان سے تعلق رکھتا ہو کیا وہ سیدہ کا کفو ہو سکتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں! علوی شخص سیدہ کا کفو ہے۔ چنانچہ اعلیٰ حضرت  امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں :”سیِّدانی کا نکاح قریش کے ہر قبیلے سے ہو سکتا ہے ،خواہ علوی ہو یا عباسی یا جعفری یا صدّیقی یا فاروقی یا عثمانی یا اُمَوی۔ “(فتاویٰ رضویہ، جلد11، صفحہ716، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

   صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”قریش میں جتنے خاندان ہیں وہ سب باہم کفو ہیں، یہاں تک کہ قرشی غیر ہاشمی،  ہاشمی کا کفو ہے اور کوئی غیر قرشی قریش کا کفو نہیں۔“(بہارِ شریعت، جلد 2، صفحہ 53، مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم