فتوی نمبر:WAT-83
تاریخ اجراء:08صفر المظفر1443ھ/16ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اسلام میں بیوی سے ہم بستری کرنے کا کیا
طریقہ ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بیوی سے ہمبستری کرنے کاطریقہ یہ ہے کہ جووقت
تمام شرعی ممانعتوں سے خالی ہواس میں اچھی نیتوں
یعنی نیک اولادحاصل کرنے ،اُمتِ مصطفی صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم میں کثرت کرنے ،عورت کے ادائے حق اوراسے
اوراپنے آپ کو پریشان خاطری وپریشان نظری سے بچانے
کی نیت کے ساتھ ہمبستری کرے
، نہ خودپورا برہنہ ہواورنہ عورت کومکمل برہنہ کرےکہ حدیث پاک
میں ممانعت فرمائی گئی ہے ۔نیز اس حالت میں
نہ منہ قبلہ کی طرف ہواورنہ پیٹھ،اب عورت چت لیٹے اورمرداکڑوں
بیٹھے اوربوس وکناراورملاعبت سے شروع کرے اوراسے متوجہ پائے تودُعاپڑھےاورآغازکرے
اور فارغ ہونے کے بعدفوراجدانہ ہوبلکہ عورت کی حاجت پوری ہونے
کابھی لحاظ رکھے۔
نوٹ:
اس بات کابھی خیال رہے کہ دُعاپڑھتے وقت سترکھلاہوانہ ہوورنہ دل
میں دُعاپڑھی جائے اوربرہنہ حالت میں بلاضرورت ایک دوسرے
کی شرمگاہ کودیکھنے سے بچاجائے کہ حدیث پاک میں ممانعت
فرمائی گئی ہے اورفرمایاکہ یہ اندھاہونے کاسبب ہے ۔
اور اس وقت کلام بھی نہ کریں
کہ مکروہ ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟