Ghair Shadi Shuda Shakhs Nikah Parha Sakta Hai?

 

غیر شادی شدہ شخص نکاح پڑھا سکتا ہے؟

مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1811

تاریخ اجراء:23ربیع الاول1446ھ/28ستمبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   امام صاحب شادی شدہ نہ ہوں  تو کیا وہ نکاح پڑھا سکتے ہیں یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نکاح خواں کا شادی شدہ ہونا شرعا ًضروری نہیں۔ نکاح گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کا نام ہے، لہٰذا  جو شخص ایجاب و قبول کروانا جانتا ہو ، وہ نکاح پڑھا سکتا ہے، اگرچہ  وہ خود غیر شادی شدہ ہو ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم