فتوی نمبر:WAT-60
تاریخ اجراء:02صفر المظفر1443ھ/09ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
یہاں پر لوگ بیرون ملک جانے کے لئے کسی کے ساتھ خود کو
شادی شدہ ظاہر کرتے ہیں اور فارم پر لکھ دیتے ہیں کہ
میری فلاں سے شادی ہوئی ہے اور وہ بھی لکھ
دیتا ہے کہ میں شادی شدہ ہوں ،حالانکہ درحقیقت ان کاآپس میں
نکاح نہیں ہواہوتا،تو کیا اس طرح کر سکتے ہیں اور صرف اس طرح
فارم پردونوں طرف سے لکھنے سے ان کاآپس میں نکاح ہو جاتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بیرون ملک جانے کے لئے
اجنبی مردوعورت کااپنے آپ کوفارم پرایک دوسرے کے ساتھ شادی ہونا
،ظاہر کرناجھوٹ اورگناہ کاکام ہے ،جس کی شرعااجازت نہیں ہے ، لہذا اس
سے اجتناب کریں،اور اگر کسی نے ایسا کیا ہے تو وہ اس سے
توبہ کرے۔
اور سوال میں بیان
کردہ طریقے کے مطابق اگر کسی نے خود کو فارم پرکسی کے ساتھ شادی شدہ ظاہر کیا اوردوسرے نے
بھی فارم پراس پہلے کے ساتھ شادی ہوناظاہرکیاتو صرف اس عمل سے
ان کا آپس میں نکاح منعقد نہیں ہوگا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟