مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1372
تاریخ اجراء: 04رجب المرجب1445 ھ/16جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مرد کو ایک وقت میں
چارنکاح کرنے کی اجازت ہے،تو اگر کسی مرد نے چارنکاح کیے ،پھر ایک
بیوی کو طلاق دے دی، اب اس کے نکاح میں تین عورتیں
ہوں گی،تو کیا وہ اب مزید ایک نکاح اور کر سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں
جب تک طلاق یافتہ کی عدت نہ گزرجائے اس وقت تک مزید نکاح نہیں
کرسکتا ۔
ہدایہ میں ہے: ’’ فإن طلق الحرّ إحدى الأربع طلاقا بائنا لم يجز له أن يتزوج رابعة حتى تنقضي عدتها‘‘ یعنی اگر
چار آزاد عورتوں میں
سے کسی کو طلاق دی
تو اس کی عدت مکمل ہونے سے قبل چوتھی (جوکہ اس کے علاوہ چوتھی
شمار ہوگی ) سے نکاح کرنا اسے جائز نہیں۔(ہدایہ، جلد1 ، صفحہ189 ،
مطبوعہ بیروت )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟