مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-633
تاریخ اجراء: 07شعبان المعظم 1443ھ/11مارچ 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا لڑکی کا نکاح چچی
کے سگے بھائی سے ہو سکتا ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
لڑکی کا نکاح چچی کے سگے بھائی سے ہو سکتا ہے
جبکہ حرمت(یعنی نکاح حرام
ہونے ) کی کوئی اور وجہ{مثلا رضاعت، مصاہرت وغیرہ } نہ ہو ،دلیل
اس کی یہ ہے کہ قرآن پاک میں چوتھے پارے کے آخرمیں ان
عورتوں کابیان کیاگیاہے ،جن سے نکاح کرناحرام ہے اورپانچویں
پارے کی ابتداء میں فرمایاکہ ان کے علاوہ عورتیں تمہارے لیے
حلال ہیں اور جن عورتوں کاحرام ہونابیان کیاگیا،ان میں
سوال میں ذکرکردہ عورت کاذکرنہیں ہے لہذااس کے ساتھ نکاح حلال رہے گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟