مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1507
تاریخ اجراء: 26شعبان المعظم1445 ھ/08مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بیوی نےغلطی سےشوہر کو بیٹا یا بھائی بول
دیا ہو ،تو نکاح کا کیا حکم
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شوہر کو بیٹا یا بھائی کہنے سے نکاح نہیں ٹوٹا اور نہ ہی عورت کی
طرف سے ظہار وغیرہ ہوتاہے، البتہ شوہر کو بیٹا یا بھائی
کہنا حقیقت میں جھوٹ ہے۔
مفتی
وقار الدین رحمۃ اللہ تعالی
علیہ سے سوال ہوا :”ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہاکہ
’’تومیری ماں ہے‘‘آیا شخص مذکور کی بیوی
کو طلاق ہوئی یا نہیں
؟“تو آپ رحمۃ اللہ تعا لی علیہ نے جواباً ارشاد
فرمایا :”یہ حقیقتاً جھوٹ ہے ۔ان سے طلاق نہیں ہوتی
ہے ۔لہذا دونوں حسب سابق میاں بیوی ہیں ۔“(وقار الفتاوی،جلد:3،صفحہ:2517،مطبوعہ بزم وقار الدین)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟