فتوی نمبر:WAT-155
تاریخ اجراء:07ربیع الاول 1443ھ/14اکتوبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جو
شوہر اپنی بیوی کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم نہ
کرے بلکہ ہاتھ تک نہ لگائے،نہ محبت سے بات
کرے بلکہ اس میں برائی نکالتا رہے اور طعنے دیتا رہے،ایسے شوہر
کے بارے میں کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شوہر پر جس طرح عورت کو نان ونفقہ اور
رہنے کو مکان دینا واجب ہےیونہی گاہے گاہے اس
سے جماع کرنا بھی شوہر پر واجب ہے تاکہ بیوی
میں پریشان نظری پیدا نہ ہو، اور اسے
معلقہ کردینا(لٹکا دینا کہ اس کے حقوق ادانہ کرے) حرام، اور
بیوی کی اجازت کے بغیر چار مہینے تک ترکِ جماع بلاعذر صحیح
شرعی ناجائز ہے اور بلاوجہ شرعی
بیوی میں برائی نکالنا اور اس کو طعنے دینا
،دل آزاری کا سبب ہے اور مسلمان کا دل دکھانا بھی
ناجائز ہے،شوہر پر لازم ہے کہ ان چیزوں
سے توبہ کرے اور عورت کے حقوق ادا کرے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟