مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1412
تاریخ اجراء: 13رجب المرجب1445 ھ/25جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
22مئی کو بارات ہے
آتے آتے دن بدل جائے گا اور 25 کو ولیمہ ہے تو سنت ادا ہو گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ولیمہ کرنا سنت مستحبہ ہے،اس کا بارات سے ڈائریکٹ
تعلق نہیں ہے کہ بارات کب شروع ہوئی کب ختم ہوئی، بلکہ اس کا
تعلق شرعاً شبِ زفاف سے ہے کہ شبِ زفاف (جس رات میاں بیوی والے
معاملات ہوں اس)کی صبح پہلے دن یااس کے بعد دوسرے دن دعوت کا اہتمام
ہوتو اس سے ولیمہ کی سنت ادا ہوجائے گی ، ان دودنوں کے بعد جو دعوت
کی جائے وہ ولیمہ نہیں ، لہٰذا اسی اعتبار سے ولیمہ
کی تاریخ رکھ لی جائے ، اگر ایسا نہ ہو سکے تو دعوت ولیمہ
کے لیے یہ ضروری نہیں کہ سب کو بلا کر بڑے پیمانے
پر ہال وغیرہ میں ہو تب ہی ولیمہ ہو گا بلکہ اگر بڑے پیمانے
پر بعد میں کبھی بھی دعوت کی جائے لیکن شبِ زفاف کے
بعد دو دن کے اندر اندر مختصر سی چند دوست و احباب کی بھی دعوت
کر لی جائے تو سنت ولیمہ کے لیےکافی ہے۔
اس متعلق
تفصیلی معلومات کے لیے نیچے دیے گئے لنک سے تفصیلی
فتوے کا مطالعہ فرمالیں۔
https://daruliftaahlesunnat.net/ur/walime-ke-bare-me-chand-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟