مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
فتوی نمبر: WAT-1591
تاریخ اجراء: 07شوال المکرم1444 ھ/28اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مخصوص ایام
میں نکاح ہو سکتا ہے ، البتہ اس حالت میں بیوی کے ساتھ
ازدواجی تعلق قائم کرنا، جائز نہیں ہو گا، کیونکہ حیض و
نفاس کی حالت میں بیوی کی ناف سےلے کر گھٹنوں کے نیچے
تک کے حصہ بدن کو بلا حائل چھونا ،شہوت سے ہویابغیرشہوت کے اور اس کی
طرف شہوت کے ساتھ نظر کرنا ،جائز نہیں،اسی طرح حائل کپڑاوغیرہ
اگرباریک ہے کہ جسم کی گرمی پہنچنے سے مانع نہیں تواس کے
اوپرسے بھی چھوناوغیرہ جائزنہیں ،ہاں موٹاہوکہ جسم کی گرمی
نہیں پہنچے گی تواب اس کےاوپرسے چھونے میں حرج نہیں
۔ناف سے لے کرگھٹنوں کے نیچے تک کے حصے کے علاوہ باقی جسم سے
نفع حاصل کرنا اور بوس و کنار کرنا جائز ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟