مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1832
تاریخ اجراء:29محرم الحرام1446ھ/05اگست2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرے نانا نے میری نانی کے علاوہ ایک اور شادی کی تھی ، جن سے ان کی ایک بیٹی ہے ، جورشتے میں میری سوتیلی خالہ لگتی ہے اور عمر میں مجھ سے ایک دو سال چھوٹی ہے، میرے نانا اور سوتیلی نانی کی وفات ہوچکی ہے، کیا میرا اس سے نکاح ہوسکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی نہیں! خالہ سگی ہو یا سوتیلی، اس سے نکاح کرنا حرام ہے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں حقیقی ماں کی سوتیلی (باپ شریک) بہن سے نکاح کرنا حرام ہے۔
اللہ عزوجل قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے:﴿ حُرِّمَتْ عَلَیْكُمْ اُمَّهٰتُكُمْ وَ بَنٰتُكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ وَ عَمّٰتُكُمْ وَ خٰلٰتُكُمْ﴾ ترجمہ کنز العرفان: تم پر حرام کردی گئیں تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں۔(پارہ4، سورۃ النساء، آیت 23)
مذکورہ آیت کے تحت تفسیرِ نعیمی میں ہے:”ماں کی بہن خالہ خواہ ان کی سگی بہن ہو یا ماں شریکی یا باپ شریکی بہر حال حرام ہیں۔“ (تفسیرِ نعیمی، جلد4، صفحہ 570، نعیمی کتب خانہ، گجرات)
نکاح کے حوالے سے حرام رشتے جاننے کے لئے دلائل سے بھر پور دار الافتاء اہلسنت کا مختصر رسالہ نیچے دئیے گئے لنک پر ملاحظہ فرمائیں:
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/nikah-ke-liye-haram-rishtay/
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟