Zuhr Ya Isha Ki Sunnat e Qabliya Waqt Shuru Hone Se Pehle Ada Karna

ظہر یا عشا کی سنتِ قبلیہ وقت شروع ہونے سے پہلے ادا کرنا

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1528

تاریخ اجراء:27شعبان المعظم1445 ھ/09مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   نمازِ ظہر یا عشاء کا وقت شروع ہونے سے پہلے سنتیں ادا کر سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   کسی بھی نماز کا وقت شروع  ہونے سے  پہلے اس نماز کی سنت قبلیہ نہیں    پڑھ سکتے ،  پڑھیں گے تو ادا  نہیں ہوں گی  کہ سنتیں وقت میں بھی فرضوں کے تابع ہیں۔

   بدائع الصنائع میں ہے وأما الصلاة المسنونة۔۔۔فوقت جملتها وقت المكتوبات؛ لأنها توابع للمكتوبات فكانت تابعة لها في الوقتترجمہ: جو فرض نمازوں کا وقت ہے وہی سنتوں کا وقت ہے کیونکہ سنتیں ،فرض نماز کی تابع ہیں تو وقت میں بھی یہ فرضوں کے تابع ہوں گی۔(بدائع الصنائع، جلد 1،صفحہ 284،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم