مجیب: ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1025
تاریخ اجراء: 01صفرالمظفر1444 ھ/29اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک بندہ جماعت ہوجانے کے بعد مسجد میں آیا اس نے سوچا
کہ جماعت تو ہو چکی ہے ،تو پہلے فرض پڑھے،پھر دو سنت پڑھی،اب وقت باقی
ہے تو وہ چاہ رہا ہے کہ پہلے والی چار سنت پڑھ لوں ،تو کیا اس کی
اجازت ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ظہر کی سنت قبلیہ
کا فرائض سے پہلے پڑھنا بھی سنت مؤکدہ ہے۔بلاضرورت شرعی اسے
مؤخر بھی نہ کیا جائے۔اگر کسی وجہ سے ظہر کی
سنت قبلیہ رہ جائیں تو بعد کی
دو سنتوں کے بعد وقت کے اندر اندر پڑھی
جائیں۔لہذاصورت مسئولہ میں اس شخص نے بلاعذرظہرکی سنت قبلیہ
کوفرضوں سے موخرکیاتوبہت براکیا، آئندہ بلاعذرشرعی ایسانہ
کرے اورجب فرائض پہلے پڑھ لیے تواب یہی صورت رہ گئی کہ
بعدکی دوسنتیں پڑھنے کے بعد،سنت قبلیہ اداکرے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟