مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل
رضا مدنی
فتوی نمبر:Web-846
تاریخ اجراء: 28 جمادی الاول1444 ھ /23 دسمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نماز
میں تعوذ و تسمیہ آہستہ پڑھنا سنت ہےلہٰذا اگر امام صاحب نے
بھول کر جہر(یعنی بلند آواز) سے پڑھ دی تو نماز ہو جائے
گی مگر ایسا کرنا سنت کے خلاف ہے ۔سجدہ سہو لازم نہیں
ہوگا ۔
صدر
الشریعہ حضرت مفتی امجد
علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ نماز کی سنتیں بیان کرتے ہوئےتحریر فرماتے
ہیں: (۱۳) ثنا و
(۱۴) تعوذ و(۱۵) تسمیہ و (۱۶)
آمین کہنا اور (۱۷) ان
سب کا آہستہ ہونا ۔(بہار شریعت
جلد 01،صفحہ 522، 523،مكتبة الدينه)
فقیہ ملت حضرت مفتی جلال
الدین امجدی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں:”
نماز میں سورہ فاتحہ سے پہلے ہر رکعت میں بسم اللہ پڑھنا سنت ہے اور
سورہ فاتحہ کے بعد اگر اول سورة سے پڑھے، تو پڑھنا مستحب ہےقرأت سری ہو
یا جہری مگر بسم اللہ آہستہ سے پڑھی جائے گی۔“(فتاوی فقیہ ،ملت جلد01، صفحہ102،شبیر
برادرز، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟