مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ
فتوی نمبر: WAT-950
تاریخ اجراء: 05محرم الحرام1443 ھ/05اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ظہر اور عصر کی نماز انفرادی
طور پر پڑھ رہے ہوں، تو بلند آواز سے قراءت کرنا کیساہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دن کی نمازوں(ظہر اور عصر) میں
امام کی طرح منفرد پر بھی سِر یعنی آہستہ قراءت کرنا
واجب ہےاوراگر کسی قسم کا شورو غل
نہ ہواورمنفردنےاتنی آواز سے قراءت کی کہ(اگرپیچھے صف
ہوتی تو) پہلی صف کے کم ازکم تین افراد آواز سن سکیں،تو یہ جہر یعنی
اونچی آواز سے پڑھناکہلائے گا، تو اگر کوئی جان بوجھ کر ان نمازوں میں قراءت جہر سے کرے ، تو اس
کی نماز واجب الاعادہ ہو گی، جوسری نمازیں اس انداز سے پڑھی ہیں،
واجب ہے کہ ان نمازوں کو دوبارہ پڑھیں ۔البتہ جہری نمازوں( فجر
و مغرب اور عشاء) میں اختیار ہے، اگر اونچی بھی قراءت کر
لی، تب بھی نمازہو جائے گی، ان کے اعادے کی حاجت نہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟