فتوی نمبر:WAT-69
تاریخ اجراء:07صفر المظفر1443ھ/15ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگرکوئی وترکی نماز
اداکرتے وقت تیسری رکعت میں سورت ملاکررکوع میں چلا
گیا یا سورت بھی نہ ملائی اور رکوع میں چلا
گیا تو کیاوہ واپس کھڑے ہوکر سورت یا دعائے قنوت ملاسکتاہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگرکسی نے وترکی
تیسری رکعت میں فاتحہ اوردوسری سورت پڑھ لی مگر
دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا اور رکوع میں چلا گیا تو وہ نہ
قیام کی طرف لوٹے نہ رکوع میں پڑھے بلکہ آخر میں سجدہ سہو
کرلے اور اگر صرف سورہ فاتحہ پڑھی،پھراس کے بعد کم ازکم کوئی
چھوٹی سورت یاکم ازکم تین چھوٹی آیات تلاوت
نہیں کیں اوربھول کر رکوع میں چلا گیا،تو وہ واپس لوٹے
اور سورت و قنوت پڑھے پھر رکوع کرے اور آخر میں سجدۂ سہو کرے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟