مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1250
تاریخ اجراء: 14ربیع الثانی 1444 ھ/10نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
وتر
کی تیسری رکعت میں کیا کیا پڑھتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
وتر کی تیسری رکعت کےلئے
اٹھنے کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اس کے بعد سورۃ الفاتحہ اور مزیدکوئی
اورسورت پڑھے ۔تیسری رکعت میں قراء ت سے فارغ ہو کر رکوع
سے پہلے کانوں تک ہاتھ اُٹھا کر اللہ اکبر کہے جیسے تکبیر تحریمہ
میں کرتے ہیں پھر ہاتھ باندھ لے اور دعائے قنوت پڑھے، قنوت کا پڑھنا
واجب ہے اور اس میں کسی خاص دعا کا پڑھنا ضروری نہیں،
بہتر وہ دعائیں ہیں جو نبی صلی اللہ تعالیٰ
عليہ وسلم سے ثابت ہیں اور ان کے علاوہ کوئی اور دعا پڑھے جب بھی
حرج نہیں، سب میں زیادہ مشہوردُعا یہ ہے۔
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ
وَ نَسْتَغْفِرُکَ وَ نُؤْمِنُ بِکَ وَ نَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ وَنُثْنِیْ
عَلَیْکَ الْخَیْرَ کُلَّہٗ وَ نَشْکُرُکَ
وَلَا نَکْفُرُکَ وَ نَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ ؕ
اَللّٰھُمَّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّیْ وَنَسْجُدُ
وَاِلَیْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ وَنَرْجُوْ رَحْمَتَکَ
وَنَخْشٰی عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟