مجیب: ابوحفص محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1255
تاریخ اجراء: 16ربیع الثانی 1444 ھ/12نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
وتر کی تیسری رکعت میں دُعا قنوت کے بعد کوئی دُعا
بھی پڑھی جاتی ہے؟ یا سلام پھیر لینا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
وتر کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت
پڑھنے کے بعدمزیدکوئی
اوردعاپڑھناضروری نہیں
ہے کہ ایک دعاسے بھی دعائےقنوت پڑھنے والاواجب اداہوجاتاہے ۔ہاں
!دعائے قنوت کے بعددرودپاک پڑھنابہترہے ۔لہذادعائے قنوت کے بعددرودپاک پڑھ لیجیے
۔پھراس کے بعدسلام نہیں پھیرنی بلکہ رکوع وسجودوقعدہ کرکے
اوران میں جواذکارمسنون اورواجب وغیرہ ہیں وہ سب پڑھ کر،اس کے
بعدسلام پھیریں۔
بہارشریعت میں ہے"دُعائے قنوت کے بعد درود شریف
پڑھنا بہتر ہے۔"(بہارشریعت،ج01،حصہ04،
ص 655، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟