Witr Ki Namaz Ka Waqt Kab Se Shuru Hota Hai ?

وتر کی نماز کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟

مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1105

تاریخ اجراء: 06ربیع ا لاول1445 ھ/32ستمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   وتر کی نماز کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   وتر کی نماز کا وقت بھی عشاء کی نماز کا وقت شروع ہوتے ہی شروع ہوجاتا ہے  اور صبح صادق تک رہتا ہے۔ مگر عشا کے فرض اور وتر کے درمیان ترتیب فرض ہے ، عشا کے فرض پڑھنے سے پہلے وتر ادا نہیں کیے جا سکتے۔

   بہارِ شریعت میں ہے:”وقت عشا و وتر: غروب سپیدی مذکور سے طلوع فجر تک ہے، اس جنوباً شمالاً پھیلی ہوئی سپیدی کے بعد جو سپیدی شرقاً غرباً طويل باقی رہتی ہے، اس کا کچھ اعتبار نہیں، وہ جانب شرق میں صبح کاذب کی مثل ہے۔ اگرچہ عشا و وتر کا وقت ایک ہےمگر باہم ان میں ترتیب فرض ہے کہ عشا سے پہلے وتر کی نماز پڑھ لی ، تو ہوگی ہی نہیں ،البتہ بھول کر اگر وتر پہلے پڑھ لئے یا بعد کو معلوم ہوا کہ عشا کی نماز بے وضو پڑھی تھی اور وتر وضو کے ساتھ ، تو وتر ہوگئے۔“(بہارِ شریعت، جلد1،صفحہ 451،مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم