Wazu Karne Wale Ki Masah Karne Wale Imam Ke Peeche Namaz

وضو کرنے والے کی مسح کرنے والے امام  کے پیچھے نماز کا حکم

مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر:WAT-2775

تاریخ اجراء: 29ذیقعدۃالحرام1445 ھ/07جون2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   امام صاحب کا ایکسیڈنٹ ہوا،ایک ہاتھ پر پلستر ہوا ہے،وہ وضو کرتے ہوئے اُس پر مسح کرتے ہیں۔ کیا ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں، جو ایک ہاتھ پر مسح کرتا ہو؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر امام صاحب کا واقعی عذرِ شرعی ہے اور جس قدر پلستر کی ضرورت ہے، اُتنا ہی کیا گیا ہے اور وہ اُسی عذر کی بنیاد پر اُس  پلستر پر مسح کرتے ہیں، تو اُن کا مسح درست اور اُن کے پیچھے نماز پڑھنا بھی جائز ہے،اس میں کوئی حرج نہیں۔

   درمختار میں ہے”صح اقتداء متوضئ بمتيمم وغاسل بماسح  ولو على جبيرة“ترجمہ:باوضو کا تیمم کرنے والے  اور اعضاء دھونے والے کا پٹی پر مسح کرنے والے کی اقتداء کرنا درست ہے۔(درمختار مع ردالمحتار، جلد 1، صفحہ 588، مطبوعہ  دار الفکر)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم