مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر:WAT-2775
تاریخ اجراء: 29ذیقعدۃالحرام1445
ھ/07جون2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
امام صاحب کا ایکسیڈنٹ
ہوا،ایک ہاتھ پر پلستر ہوا ہے،وہ وضو کرتے ہوئے اُس پر مسح کرتے ہیں۔
کیا ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں، جو ایک
ہاتھ پر مسح کرتا ہو؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر امام صاحب کا
واقعی عذرِ شرعی ہے اور جس قدر پلستر کی ضرورت ہے، اُتنا
ہی کیا گیا ہے اور وہ اُسی عذر کی بنیاد پر
اُس پلستر پر مسح کرتے ہیں، تو اُن
کا مسح درست اور اُن کے پیچھے نماز پڑھنا بھی جائز ہے،اس میں
کوئی حرج نہیں۔
درمختار میں ہے”صح اقتداء متوضئ
بمتيمم وغاسل بماسح ولو على جبيرة“ترجمہ:باوضو کا تیمم کرنے والے
اور اعضاء دھونے والے کا پٹی پر مسح کرنے والے کی اقتداء کرنا
درست ہے۔(درمختار مع ردالمحتار، جلد 1، صفحہ 588، مطبوعہ دار الفکر)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟