وطن اقامت کی نیت کرنے کے بعد دوسری جگہ سفرکرکے واپس وطن اقامت والے مقام پر آئے تو اب کیا نماز قصر ہو گی؟ |
مجیب:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Fmd:0069 |
تاریخ اجراء:27ذوالحجۃ 1437ھ/30ستمبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ایک شخص نے مدینۃالمنورہ زادھااللہ شرفاوتعظیمامیں متصل20دن رہنے کی نیت سے وطن اقامت اختیارکی لیکن پانچ دن سکونت اختیارکرنےکے بعدوہ عمرہ کرنے کی نیت سےمکۃالمکرمۃچلاگیااورپھردودن کے بعددوبارہ 13دن ٹھہرےرہنے کی نیت سے مدینہ پاک حاضر ہوا۔اب سوال یہ ہے کہ وہ شخص مدینہ پاک دوبارہ حاضرہونے کے بعدمسافروالے اَحکام پرعمل کرتے ہوئے نمازوں میں قصرکرے گایانہیں؟ سائل:بلال عطاری(D-4،نارتھ کراچی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
دریافت کی گئی صورت میں جب وہ شخص دوبارہ مدینۃالمنورہ زادھااللہ شرفاوتعظیمامیں 13دن رہنے کی نیت سےحاضرہوا تووہ مسافرہے اوراُسےقصر نمازیں پڑھنے کاحکم ہے۔ وضاحت اس مسئلہ کی یہ ہے کہ پہلی بارجب شخص مذکورمدینہ پاک میں 20 دن رہنے کی نیت سے حاضرہواتومدینۃ المنورہ اُس کاوطنِ اقامت (یعنی جہاں پندرہ یااس سےزیادہ دن قیام کی نیت ِصحیحہ کرلی جائے) ہوگیاتھالیکن یہاں سےجیسے ہی سفرشرعی کرکے وہ مکۃالمکرمہ چلاگیاتو اُس کاوطنِ اقامت ختم ہوگیاکہ سفرشرعی کے ذریعہ وطنِ اقامت باطل ہوجاتاہے۔اب دوبارہ جب مدینۃالمنورہ حاضرہواتوچونکہ اس بار15 دنوں سے کم یعنی 13دن رہنے کی نیت ہے لہذاسفر والے اَحکام پرعمل کرتے ہوئے نمازوں میں قصرکرے گا۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟