University Sharai Musafat Par Ho Tu Namaz Mein Qasar Ka Hukum

یونیورسٹی شرعی مسافت پر ہے تو نمازمیں قصر ہوگی یا نہیں ؟

مجیب: ابو مصطفیٰ محمد ماجد رضا  عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-842

تاریخ اجراء: 18    جمادی الاول1444 ھ  /13 دسمبر2023 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میں ایک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتا ہوں،جو میرے شہر سے 130 کلو میٹر دور دوسرے شہرمیں واقع ہے ، میں یونیورسٹی میں رہتا ہوں اور ہر ہفتے گھر آتا ہوں، تو کیا یونیورسٹی میں مجھے نماز قصر پڑھنی ہوگی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں اگر  یونیورسٹی آپ کے شہر اور شہر کے مضافات سے 92 کلومیٹر یا اس سے زائد فاصلے پر ہے اور آپ ایک ہفتے کے لیے وہاں جاتے ہیں پھر گھرلوٹتے ہیں تو آپ وہاں قصر پڑھیں گے یوہیں اگر آپ گاؤں میں رہتے ہیں اور یونیورسٹی آپ کے گاؤں سے 92 کلومیٹر یا اس سے زائد فاصلے پر ہے تو قصر پڑھیں گے لیکن قصر اس وقت  پڑھیں گے جب آپ اپنی نماز پڑھیں اگر آپ وہاں مقیم امام کے پیچھے نماز  پڑھتے ہیں تو پوری نماز ہی پڑھیں گے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم