Tasveer Wale Farsh Par Namaz Ka Hukum

تصویروالے فرش پرنمازپڑھنا

مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-774

تاریخ اجراء:       02ذیقعدۃالحرام1443 ھ/02جون2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   فرش وغیرہ پرکسی جاندارکی تصویرہو،تواس پرمصلٰی بچھاکرنمازپڑھ سکتےہیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   فرش پر جاندار کی تصویر ہو تو اگر وہ تصویر موضع سجود میں نہیں تو نماز میں کراہت نہیں اگرچہ اس  پر مصلی بچھا ہوا نہ ہو  اور اگر موضع  سجود میں ہے تو اس پر مصلی وغیرہ ہونا ضروری ہے اس کے بغیر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ صورت مسئولہ میں چونکہ آپ اس تصویر پر مصلی بچھا کر نماز پڑھتے ہیں اور مصلی سے تصویر چھپ جاتی ہے  لہٰذا صورت مسئولہ میں آپ کا اس طرح نماز پڑھنا جائز ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم