مجیب: ابو مصطفیٰ محمد
ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-843
تاریخ اجراء: 19 جمادی الثانی1444 ھ /12 دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
التحیات میں کلمہ
شہادت پڑھتے ہوئے شہادت کی اُنگلی کے ذریعے اشارہ کرنا
سنت ہے، لہذا اسے ترک نہ کیاجائے ،لیکن اگر کسی نے تشہد کے موقع پر انگلی سے اشارہ نہ
کیا، توبھی اس کی نماز ادا ہوجائے گی ۔
بہار
شریعت میں ہے:” شہادت پر اشارہ
کرنا(سنت ہے)، یوں کہ چھنگلیا اور اس کے پاس والی کو بند کرلے،
انگوٹھے اور بیچ کی اُنگلی کا حلقہ باندھے اور”لَا“پر کلمہ کی انگلی اٹھائے اور” اِلَّا “پررکھ دے اور سب
اُنگلیاں سیدھی کرلے۔(بھار شریعت، جلد1، حصہ3، صفحہ530، مطبوعہ
مکتبۃ المدینہ ، کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟