Tasbih Fatima Kab Parhe

تسبیح فاطمہ کب پڑھے؟

مجیب:مولانا محمد شفیق عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-359

تاریخ اجراء:19جُمادَی الاُولٰی1443ھ/24دسمبر 2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   فرض نماز کے بعد پڑھی جانے والی تسبیحِ فاطمہ 4فرض کے فورا بعدپڑھی جائے یا مکمل نماز کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مسئلہ یہ ہے کہ جن فرضوں کے بعد سنتیں نہ ہوں ، ان میں فرضوں کے بعد لمبے اذکار و تسبیحات  کرنے میں کوئی حرج نہیں ، لیکن جن فرضوں کے بعد سنتیں بھی ہوتی ہیں ، ان میں پہلے سنتیں پڑھیں ، پھر نماز سے فارغ ہو کر لمبے اذکار و تسبیحات کریں ۔ لہٰذا تسبیحِ فاطمہ پڑھنے میں بھی اسی حکم پر عمل کریں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم