مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2610
تاریخ اجراء: 19رمضان المبارک1445 ھ/30مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا وتر کی نماز تراویح سے
پہلے پڑھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
وتر کا وقت
عشاء کے فرض پڑھنے کے بعد سے لیکر طلوعِ فجر تک ہوتا ہے،اس وقت میں
وتر ،تراویح سے پہلے بھی ادا کئے جا سکتے ہیں اور تراویح
پڑھنے کے بعد بھی ادا کر سکتے ہیں۔
بنایہ شرح ہدایہ میں
ہے” فيجوز إلى طلوع الفجر سواء كانت قبل الوتر أو
بعده“ترجمہ:تراویح،طلوعِ فجر تک ادا کرنا
جائز ہے ،چاہے وتر سے پہلے ادا کرے یا وتر کے بعد ادا کرے۔(بنایہ شرح ہدایہ،ج 2،ص 555،556،دار الکتب
العلمیۃ،بیروت)
جوہرہ نیرہ میں ہے” ولو صلاها بعد الوتر جاز“ترجمہ:تراویح ،وتر پڑھنے کے بعد ادا کرنا جائز
ہے۔(جوھرۃ نیرۃ،ج 1،ص 99،المطبعة
الخيرية)
بہار شریعت میں ہے: ”(تراویح) کا وقت فرض عشا کے بعد سے طلوع فجر تک ہے وتر
سے پہلے بھی ہو سکتی ہے اور بعد بھی۔"(بہار شریعت،ج 1،حصہ 4،ص 689،مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟