Taraweeh Ka Hukum

تراویح کاحکم

مجیب: ابوحفص محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-951

تاریخ اجراء:       05محرم الحرام1443 ھ/05اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   تراویح پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   رمضان المبارک میں ہر روز بیس رکعت تراویح کی ادائیگی ہر عاقل ،بالغ ،مسلمان مردو عورت کے لئے سنتِ مؤکدہ ہے اور سنتِ مؤکدہ کو  بلا عذرشرعی ایک بار بھی چھوڑنا، اساءت یعنی برا ہےاور ترک کی عادت بنا لینا گناہ ہے۔

مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر میں ہے”( التراويح سنة مؤكدة) للرجال والنساء جميعا( في كل ليلة من رمضان بعد العشاء ۔ ۔ ۔عشرون ركعة)“ترجمہ:رمضان المبارک کی ہر رات میں عشاء کے بعد تراویح کی نماز بیس رکعت ، مرد و عورت سب کے لئے سنت مؤکدہ ہے ۔(مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر،کتاب الصلاۃ،فصل فی التراویح،ج 1،ص 135، دار إحياء التراث العربي،بيروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم