مجیب: عبدالرب شاکرعطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-962
تاریخ اجراء: 11محرم الحرام1443 ھ/11اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا میں تراویح بیٹھ کر پڑھ سکتی ہوں ،ویسے تو ڈاکٹر نے
کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا کہا،میں فرض نماز پھر بھی
بغیر کرسی کے ہی پڑھتی ہوں ،تروایح طویل
ہوجاتی ہیں ،اس میں پھر تکلیف زیادہ ہوتی
ہے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں تراویح اگر کھڑے ہوکر پڑھنے میں تکلیف ہےیامرض
کے بڑھ جانے یادیرسے ٹھیک ہونے کاصحیح اندیشہ ہے تو
بیٹھ کر پڑھنے میں حرج نہیں اور اگر کھڑے ہوکر پڑھنے میں
کوئی عذرنہیں تو اس صورت میں
بیٹھ کر نماز تراویح پڑھنے سے نماز توادا ہوجائے گی ، لیکن
یہ مکروہ تنزیہی(یعنی ناپسندیدہ عمل ) ہے
اوربلاعذر بیٹھ کرپڑھنے والے کو کھڑے ہو کر پڑھنے والے کی بنسبت آدھا
ثواب ملے گا۔جبکہ بعض علماء کے نزدیک توبیٹھ کرتراویح کی
نماز اداکرنے سے اداہی نہیں ہوگی
۔لہذااس معاملے میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کہ
کوئی عذرنہ ہوتوکھڑے ہوکرہی تراویح کی نمازاداکی
جائے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟