Takbeer e Tahreema Ke Waqt Hatheli Ko Qibla Roh Na Krne Ka Hukm

تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہتھیلی قبلہ رو نہ کرنے کا حکم

مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری

فتوی نمبر:Web-492

تاریخ اجراء: 06صفرالمظفر 1444 ھ/03ستمبر 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    اگر کسی شخص نے تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ اٹھائے،لیکن اس کی ہتھیلی کعبہ شریف کی طرف نہ ہو تو کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    اگر تکبیر تحریمہ میں ہاتھ اس طرح اٹھائے کہ ہتھیلی قبلہ رُو نہ ہو تب بھی نماز ہوجائے گی لیکن سنت ترک ہوگی کیونکہ تکبیر تحریمہ کہتے وقت ہتھیلیوں اور انگلیوں کا قبلہ رُو ہونا سنت ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم