مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1639
تاریخ اجراء:14ذوالقعدۃالحرام1445
ھ/23مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
تہجد کی نیت
کے ساتھ تحیۃ الوضو کی نیت بھی جمع کرسکتے ہیں؟نیز
اوابین کی نماز میں کتنی نیتیں کی
جاسکتی ہیں صلوٰۃ الحاجات و صلوٰۃ التوبہ وغیرہ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
وضو کے بعد اعضاء خشک ہونے سے پہلے دو
رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے، اسی کو تحیۃ الوضو کہتے ہیں ،
وضو کے بعد فرض یا کوئی
اور نماز پڑھی تو یہی نماز
تحیۃ الوضو کے قائم مقام ہوجاتی ہے ، لہٰذا اعضاء
خشک ہونے سے پہلے آپ نے تہجد کی نماز ادا کی تو
یہ تحیۃ الوضو
کے قائم مقام ہوجائے
گی، نیت کی حاجت نہیں ، لیکن اگر وضو کے
کافی دیر بعد تہجد
ادا کی تو یہ تحیۃ الوضو کا موقعہ ہی نہیں ، اس
میں نیت نہیں ہوسکتی ۔
نیز ایک نفل میں حسبِ موقعہ مختلف نوافل کی نیتیں ہوسکتی
ہیں ، لہٰذا اوابین
میں صلوٰۃ الحاجات، صلوٰۃ
التوبہ کی نیت ہوسکتی
ہے ۔
بہار شریعت میں ہے :”تحيۃ
الوضو کہ وضو کے بعد اعضا خشک ہونے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے۔
۔۔وضو کے بعد فرض وغیرہ پڑھے تو قائم مقام تحیۃ
الوضو کے ہوجائیں گے۔ “(بہارِ شریعت ، جلد1، صفحہ 675،مکتبۃ
المدینہ، کراچی)
حاشیہ طحطاوی
علی مراقی الفلاح میں ہے :”إن
جمع بين عبادات الوسائل في النية صح كما لو اغتسل لجنابة وعيد وجمعة إجتمعت ونال
ثواب الكل وكما لو توضأ لنوم وبعد غيبة وأكل لحم جزور وكذا يصح لو نوى نافلتين
أو أكثر كما لو نوى تحية مسجد وسنة وضوء وضحى وكسوف“یعنی
وہ عبادات جو وسیلہ بنتی ہیں، ان میں اگر ایک سے
زیادہ نیتوں کو جمع کیا جائے تو یہ درست ہے۔ مثلاً
اگر کوئی شخص غسل کرے اور اس ایک ہی غسل میں جنابت سے
پاکی، عید اور جمعہ کے غسل کی بھی نیت کرلے تو اسے
ان تمام عبادتوں کا ثواب حاصل ہوگا۔ یہی حکم اس وقت ہوگا کہ جب
کوئی شخص ایک ہی وضو میں سونے، غیبت سے توبہ کرنے
اور اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنے کی نیت کرلے ۔
یہی حکم اس وقت ہوگا جب کوئی شخص نفل نماز کی
ادائیگی میں دو یا دو سے زیادہ نوافل کی
ایک ساتھ نیت کرلے جیسا کہ دو رکعت نفل میں
تحیۃ المسجد، تحیۃ الوضو، نماز چاشت اور سورج گرہن
کی نماز کی نیت کرلے۔(حاشیۃالطحطاوی
علی مراقی الفلاح، کتاب الصلاۃ، ج01،ص 300،مکتبہ غوثیہ،
کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟