Tahajjud Ki Namaz Ka Waqt Aur Kitni Rakat Hai?

تہجد کی نماز کا وقت اور کتنی رکعت ہے؟

فتوی نمبر:WAT-227

تاریخ اجراء:04ربیع الآخر 1443ھ/10نومبر 2021 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   تہجد کی نماز کب پڑھیں گے،عشاءکی نماز سے پہلے یا عشاء کی نماز کے بعد؟ اور اس کی  کتنی رکعتیں ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   تہجد کی کم سے کم دو رکعات  ہیں اورحضوراقدس صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے آٹھ تک ثابت ہیں ۔عشاء کےکم ازکم فرض پڑھ کر سونے کے بعد جب اٹھیں ، تو اس کے بعد سے لے کر طلوعِ فجر یعنی فجر کا وقت شروع ہونے تک  تہجد کا وقت ہے اور اگرعشاء کے فرض اداکرنے سے پہلے نوافل اداکیے ،خواہ سونے سے پہلے یاسونے کے بعد،تووہ نمازتہجدنہیں ،اسی طرح عشاء کے فرض اداکرنے کے بعدنوافل پڑھے لیکن عشاء  کی نماز کے بعد سویا ہی  نہ ہو ، تو وہ تہجد نہیں ہوگی، اگرچہ وہ صلوٰۃ اللیل  یعنی رات  کی عبادت میں شمار ہو جائےگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم