فتوی نمبر:WAT-227
تاریخ اجراء:04ربیع الآخر 1443ھ/10نومبر 2021 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
تہجد
کی نماز کب پڑھیں
گے،عشاءکی نماز سے پہلے
یا عشاء کی نماز کے بعد؟ اور اس کی کتنی رکعتیں ہیں؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
تہجد
کی کم سے کم دو رکعات ہیں اورحضوراقدس صلی اللہ تعالی
علیہ وآلہ وسلم سے آٹھ تک ثابت ہیں
۔عشاء کےکم ازکم فرض پڑھ کر سونے کے بعد جب اٹھیں ، تو اس کے بعد سے لے کر طلوعِ فجر
یعنی فجر کا وقت شروع ہونے تک تہجد کا وقت ہے اور اگرعشاء کے فرض اداکرنے سے پہلے نوافل اداکیے ،خواہ سونے سے پہلے
یاسونے کے بعد،تووہ نمازتہجدنہیں ،اسی طرح عشاء کے فرض اداکرنے کے بعدنوافل پڑھے لیکن عشاء
کی نماز کے بعد سویا ہی نہ ہو ، تو وہ تہجد
نہیں ہوگی، اگرچہ
وہ صلوٰۃ اللیل یعنی رات کی عبادت
میں شمار ہو جائےگی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟