مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1708
تاریخ اجراء: 14ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/03جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سنت مؤکدہ اور غیر مؤکدہ کی جگہ قضا
نماز پڑھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نوافل اور سنت غیر
مؤکدہ کی جگہ قضا نمازیں پڑھ سکتے ہیں ۔ البتہ سننِ مؤکدہ
کو ادا کیا جائے گا، ان کو چھوڑنے کی اجازت نہیں، کیونکہ
سنتِ مؤکدہ کو ایک بار بغیر عذرِ شرعی چھوڑنا اساءت (برا) ہے
اور چھوڑنے کی عادت بنا لینا گناہ ہے۔صدر الشریعہ مولانا
مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”قضا نَمازیں نوافل سے
اَ ھَم ہیں یعنی جس وقت نَفْل پڑھتا ہے انہیں چھوڑکران کے بدلے قضائیں
پڑھے کہ برئ الذمہ ہو جائے اَلْبَتَّہ تراویح اوربارہ رکعتیں (فجرکی 2سنتیں،ظہرکی6
سنتیں، مغرب کی2سنتیں،عشاء کی 2سنتیں ) سُنَّتِ
مُوکِّدَہ نہ چھوڑے۔‘‘(بہارِ شریعت، ج1،
حصّہ 4،ص 55،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟