مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-1457
تاریخ اجراء: 19رجب المرجب1445 ھ/31جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں نےسنت غیر مؤکدہ کی تیسری
رکعت کے شروع میں بھولے
سےسورۂ فاتحہ پڑھنے کے بجائے ایک بار سبحان اللہ پڑھ لیا،پھر یاد
آتے ہی سورہ فاتحہ پڑھی اور سورت ملائی، تو کیا سبحان اللہ پڑھنے کی
وجہ سے مجھ پر سجدہ سہو لازم آئے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں
سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا، بلکہ سنت غیر مؤکدہ کی
تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ سے پہلے پوری ثنا اور تعوذ و
تسمیہ پڑھنی چاہیے۔تاہم
یہ پڑھنامستحب ہے اگر کوئی شخص یہ پڑھنابھول جائے، توسجدہ
سہووغیرہ واجب نہیں ہوگا۔
حلبۃ المجلی میں ہے:” قام من
القعدۃ الاولیٰ الی الرکعۃ الثالثۃ فانہ
یستحب لہ ان یبتدی الثالثۃ بالاستفتاح والتعوذ“ یعنی
جب نمازی سنت غیر موکدہ کے قعدہ اولیٰ کے بعد
تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو، تو اس کےلیے مستحب ہے کہ وہ تیسری
رکعت کو ثناء اور تعوذ سے شروع کرے۔(حلبۃ المجلی، جلد2، صفحہ182، مطبوعہ : بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟