مجیب: ابو احمد
محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1389
تاریخ اجراء: 19رجب المرجب1444 ھ/11فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
صبح، شام پڑھنے کی دعائیں احادیث
و غیرہ میں مذکور ہوتی
ہیں ،تو شام کی دعا عصر میں پڑھیں یا مغرب میں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شام کے وظائف ظہر کا وقت شروع ہونے سے غروب آفتاب کے درمیان
کبھی بھی پڑھے جاسکتے ہیں۔جیسا کہ اعلی حضرت
امام اہلسنت ،امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ اپنے رسالے "الوظیفۃ
الکریمۃ"میں فرماتے ہیں:"
آدھی رات ڈھلے سے سورج کی کرن چمکنے تک صبح ہے،اس بیچ
میں جس وقت ان دعاؤ ں کوپڑھ لے گا صبح میں پڑھنا ہو گیا،یوں ہی دو پہر ڈھلنے سے غروبِ آفتاب
تک شام ہے۔"(الوظیفۃ
الکریمہ،صفحہ12،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟