مجیب:ابو مصطفی مولانا محمد کفیل
رضا مدنی
فتوی نمبر:Web-923
تاریخ اجراء:19شوال المکرم1444 ھ/10مئی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شب بیداری والی
راتوں میں لوگوں کے اجتماع کو مکروہ نہیں لکھا گیا بلکہ کثیر جماعت کے ساتھ نفل نماز کی
جماعت کو مکروہ فرمایا گیا ہے
اور اس کی بھی کئی
اکابر علماء کی طرف سے اجازت دی گئی ہے اور اب جبکہ لوگوں کا عبادتوں کی
طرف رجحان ہی نہیں ہے تو
لوگوں کے جمع ہو کر نماز پڑھنے میں کراہت تنزیہی بھی نہ ہو گی
۔
اس مسئلہ کی مکمل تنقیح و توضیح
کرتے ہوئے امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ اللہ المنان
فرماتے ہیں:’’ صلٰوۃ الرغائب وصلٰوۃ البرائۃ وصلٰوۃ
القدر کہ جماعات کثیرہ کے ساتھ بکثرت بلاداسلام میں رائج تھیں
متأخرین کا اُن پر انکار اس نظر سے ہے کہ عوام سنت نہ سمجھیں اوربعض
ناس کاغلو وافراط مسموع نہیں اور حدیث بروایت مجاہیل آنا
موجب وضع نہیں نہ وضع حدیث موجبِ منع عمل ہے، خصوصا ان کا فعل بجماعت
اجلہ اعاظم اولیائے کباروعلمائے ابرار حتی کہ ایک جماعت تابعین
کرام وائمہ مجتہدین اعلام سے ثابت ومنقول ہے، واﷲ
تعالٰی اعلم۔ ‘‘(فتاوی رضویہ،جلد
07، صفحہ 430تا 437،رضا فاؤنڈیشن، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟