Satoon Wali Jagah Chor Kar Saf Bnana

ستونوں والی جگہ چھوڑکرصف بنانا

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر: WAT-937

تاریخ اجراء:       01محرم الحرام1443 ھ/01اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ہماری مسجد میں  پانچ صفیں ہیں ،تیسری صف میں ستون ہیں ،جس کی وجہ سے جماعت کے وقت وہاں صف نہیں بنائی جاتی بلکہ   نمازی وہ جگہ چھوڑ  کر پیچھے کھڑے ہوتےہیں ،تو کیا اس طرح ستون کی وجہ سے ایک صف کی جگہ  خالی چھوڑنا درست ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں مسجد میں  ستون والی  جگہ چھوڑ کر اس کے پیچھے صف  بنا نا ،بالکل درست ہے کیونکہ ستونوں کےمابین صف بنانے سے قطع صف لازم  آئے گا جوکہ ناجائز و گناہ ہے ۔البتہ اگر کبھی نماز یوں کی کثرت کے سبب مسجد میں جگہ تنگ  ہوجائےتو ضرورتا ستو نوں کےمابین صف بنائی جاسکتی ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم