مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1256
تاریخ اجراء: 04جمادی الثانی1445
ھ/18دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نماز شروع کرتے ہوئے ثنا پڑھنے کے بجائے بھولے سے تعوذ و
تسمیہ پڑھ لی، تو کیا اب ثنا پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نماز میں ثناء،تعوذ
و تسمیہ پڑھنا سنت ہے،اورثناء کوتعوذوتسمیہ سے پہلے پڑھنے کا حکم ہے ،
اگرثناءپڑھنا بھول گیااور پہلے تعوذوتسمیہ پڑھ لی تو اب ثناء نہ
پڑھے ، سجدہ سہوکیے بغیرہی نمازاداہوجائے گی ۔
صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی
امجدعلی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:”اگر ثناء
پڑھنا بھول گیااور تعوذ شروع کر دیاتو ثناء کا اعادہ
نہیں۔“(بہارشریعت،جلد1،صفحہ524،مکتبۃ
المدینہ، کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟