مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1340
تاریخ اجراء: 14جمادی الاخریٰ1444
ھ/07جنوری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
صلاۃ
التسبیح کی نمازمیں تیسراکلمہ "سبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الااللہ واللہ اکبر"یہاں تک پڑھتےہیں۔پرکچھ
بہنیں کہتی ہیں کہ ہم تیسراکلمہ مکمل پڑھتی ہیں،اس
سےثواب زیادہ ملتاہے۔کیااس طرح پڑھ سکتےہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صلاۃ
التسبیح کی نمازمیں تیسراکلمہ مکمل بھی پڑھ سکتےہیں کہ ایک
روایت میں مکمل تسبیح اس طرح ہے:" سبحان اللہ
والحمدللہ ولاالہ الااللہ واللہ اکبر ولا حول ولا
قوة إلا بالله العلی العظیم "لہذاس طرح
پڑھنابھی جائزہے۔
ردالمحتارمیں ہے:"وهي أربع بتسليمة أو تسليمتين، يقول فيها ثلثمائة مرة، سبحان الله،
والحمد لله ولا إله إلا الله، والله أكبر،وفي رواية زيادة ،ولا حول ولا قوة إلا
بالله"اورصلوۃ
التسبیح کی چاررکعتیں ہیں،ایک سلام کےساتھ
یادوسلام کےساتھ، اس میں تین سو مرتبہ یہ تسبیح
پڑھیں گے:" سبحان الله، والحمد لله
ولا إله إلا الله، والله أكبر "اورایک روایت میں یہ الفاظ
زائدہیں:" ولا حول ولا قوة إلا بالله "(ردالمحتار،ج2،ص571، مطبوعہ:
کوئٹہ)
حاشیۃ الطحطاوی علی الدرمیں
صلوۃ التسبیح کاطریقہ بیان
کرنےکےبعدارشادفرماتےہیں:" وفي
رواية بزيادة ولا حول ولا قوة إلا بالله
العلی العظیم،ذکرھا الغزالی" اور ایک روایت میں یہ الفاظ
زائدہیں: ولا حول ولا قوة إلا بالله
العلی العظیم۔ (حاشیۃ
الطحطاوی علی الدر،ج1،ص288،مطبوعہ: کوئٹہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟